Dawn News Television

شائع 20 اگست 2018 11:52pm

لونگ کا یہ فائدہ زندگی آسان بنادے گا

معدے میں تیزابیت اس وقت ہوتی ہے جب گیسٹرک گلینڈز میں تیزابی سیال کی سطح بڑھ جاتی ہے جو کہ گیس، سانس میں بو، پیٹ میں درد اور دیگر امراض کا باعث بنتی ہے۔

عام طور پر معدے میں تیزابیت کی وجہ کھانے کے درمیان طویل وقفہ، خالی پیٹ ہونا یا بہت زیادہ چائے، کافی یا تمباکو نوشی کا استعمال وغیرہ ہوتا ہے۔

جب تیزابی سیال معمول سے زیادہ ہوجائے تو سینے میں جلن یا تیزابیت کا احساس ہوتا ہے۔

یہ بھی جانیں : دار چینی کے 5 طبی فوائد

اس کی دیگر علامات میں معدے میں جلن کا احساس، سانس میں بو، بدہضمی، منہ میں دیر تک تلخ ذائقے کا احساس، متلی اور قبض وغیرہ ہیں۔

جب معدے میں تیزابیت کے شکار ہوں لیٹنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے مسئلہ سنگین ہوسکتا ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچن میں ہر وقت موجود رہنے والی ایک چیز معدے کی تیزابیت سے نجات دلاسکتی ہے؟

جی ہاں صرف دانتوں کے درد سے نجات کے لیے ہی موثر نہیں، معدے میں تیزابیت سے چھٹکارے میں بھی مدد دیتی ہے۔

اگر اسے کھانے میں شامل کیا جائے تو اس سے تیزابیت کے شکار ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : سونف کی چائے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

تاہم معدے میں تیزابیت کی صورت میں لوگ اور الائچی کی یکساں مقدار کو کچل کر کھائیں جو کہ تیزابیت دور کرنے کے ساتھ گیس سے بھی نجات دلائیں گے۔

یہ نسخہ سانس کی بو سے بھی نجات دلانے میں مدد دیتا ہے۔

اگر معدے میں تیزابیت کی شدت بہت زیادہ ہو اور کافی دیر تک برقرار رہے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔

Read Comments