پاکستان

عید کی خوشیاں اپنوں کے سنگ

نماز عید کے اجتماعات کے بعد عید کی مبارک باد دی گئی، خواتین اور بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔

ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے اور فرزندان اسلام سنت ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں قربانی کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ عید کے تیسرے روز تک جاری رہے گا۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا اور لوگوں نے ایک دوسرے سے گلے لگ کر انہیں عید کی مبارک باد دی۔

اس موقع پر خواتین اور بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے بھی عید کی خوشیاں منائی اور ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

لڑکیوں نے عید کی مناسبت سے ہاتھوں پر مہندی کے ڈیزائن بھی بنوائے جبکہ بچے اپنے من پسند جانوروں کی قربانی سے قبل خاطر توازع کرتے نظر آئے۔