☰
دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ لینا پسند کریں گے؟
ویسے تو اس وقت بیشتر لوگ اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹ وغیرہ کے استعمال کو زیادہ پسند کرتے ہیں مگر ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر بالخصوص لیپ ٹاپ کی اہمیت میں اب بھی کوئی کمی نہیں آئی ہے۔
اور اگر آپ کسی اچھے لیپ ٹاپ کو لینے کی خواہش رکھتے ہیں تو معروف کمپنی ایسر کی یہ نئی ڈیوائس آپ کو ضرور پسند آئے گی۔
یہ ہے سوئفٹ 7 نامی لیپ ٹاپ جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ ہے۔
جرمن شہر برلن میں آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش کے دوران اس لیپ ٹاپ کو متعارف کرایا گیا جس کا ابتدائی ورژن رواں سال کے شروع میں سی ای ایس نمائش میں رکھا گیا تھا۔
یہ نیا لیپ ٹاپ 10 ملی میٹر سے کم موٹا اور ایج ٹو ایج ڈسپلے سے لیس ہے۔