Dawn News Television

شائع 30 اگست 2018 06:37pm

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کی پاکستان آمد

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف وزیر اعظم عمران خان، ہم منصب شاہ محمود قریشی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزارت خارجہ کے سینئر عہدیداران نے ایرانی وزیر خارجہ کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ، وزیر اعظم اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ’پاکستان، ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، جو برادر اسلامی ملک اور ایک اہم پڑوسی ہے۔‘

ایرانی وزیر خارجہ نے اسلام آباد آمد کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کا بھی دورہ کیا اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیرخارجہ، امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کے دورے سے قبل پاکستان آئے ہیں۔

امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو 5 ستمبر کو پاکستان آئیں گے۔

Read Comments