کپل شرما کی نئی تصاویر وائرل
کپل شرما وہ نام ہے، جن کے پرستار صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی لاکھوں کی تعداد میں ہیں، مگر رواں برس مختلف مشکلات نے ان کی شخصیت کو بری طرح متاثر کیا۔
مگر اب وہ نئے عزم کے ساتھ ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر واپسی کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں : کپل شرما نئے شو کے ساتھ واپسی کے لیے تیار
گزشتہ روز رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کپل شرما ایک بار پھر سونی ٹی وی کے لیے ایک نئے کامیڈی شو کی تیاری پر کام کررہے ہیں جو دیوالی پر لانچ ہوگا۔
کپل شرما سے قریبی ذرائع نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ’یہ نیا پروجیکٹ کافی دلچسپ ہوگا، لیکن ہم ابھی فیصلہ کررہے ہیں کہ اسے نیا شو ہونا چاہیے یا دی کپل شرما شو کا دوسرا سیزن‘۔
کپل شرما کا جسمانی وزن ٹی وی سے دوری کے بعد بہت زیادہ بڑھ گیا تھا اور بظاہر صحت بھی ٹھیک نہیں رہی تھی۔
مگر اپنے نئے شو کے لیے انہوں نے خود کو بدلنا شروع کردیا ہے۔
ان کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں وہ ساحل پر جوگنگ کررہے ہیں تاکہ جسمانی طور پر دوبارہ پہلے جیسے ہوجائیں۔
رواں سال جون میں کپل شرما کی جو تصاویر سامنے آئی تھیں، انہوں نے کامیڈین کے مداحوں کو فکرمند کردیا تھا۔