☰
محبت میٹھی یا ’جلیبی’
ویسے تو محبت کی مٹھاس کا ذائقہ ہی الگ ہے، تاہم برصغیر میں ‘جلیبی’ کی مٹھاس کا ذائقہ بھی کسی سے کم نہیں۔
اگر بات محبت اور ’جلیبی’ کی مٹھاس میں فرق کی ہو تو دونوں کا موازنہ کیا ہی نہیں جا سکتا۔
تاہم آنے والی رومانٹک بولی وڈ فلم میں لوگوں کو نہ صرف محبت کی مٹھاس بلکہ جدائی کی کڑواہٹ کا بھی ‘جلیبی’ سے امتزاج نظر آئے گا۔
پروڈیوسر مکیش بھٹ کی آنے والی فلم ’جلیبی’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس نے آتے ہی شائقین کو متاثر کردیا۔
‘سونالی کیبل، بینک چور اور ہاف گرل فرینڈ’ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ریا چکربورتی اور نئے اداکار ورون مترا کی فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر ہی اندازا ہوتا ہے کہ فلم رومانوی شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب جائے گی۔