Dawn News Television

شائع 12 ستمبر 2018 07:00pm

خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی منفرد موٹرسائیکل

کسی موٹر سائیکل کو تیز رفتاری میں سیدھا رکھنا بہت آسان ہوتا ہے مگر جب آپ اسے کسی جگہ روکتے یا ہلکا کرتے ہیں تو اس کا توازن برقرار رکھنا چلانے والے کا کام ہوتا ہے جو مشکل کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

تو اس کا حل معروف کمپنی بی ایم ڈبلیو نے اپنی نئی کانسیپٹ موٹرسائیکل کی شکل میں پیش کیا ہے جو خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھتی ہے۔

آر 1200 جی ایس نامی موٹرسائیکل جدید ترین ڈرائیور اسسٹنٹس سسٹمز سے لیس ہے جو گاڑیوں میں ہی نظر آتی ہے۔

بی ایم ڈبلیو کی تیار کردہ موٹرراڈ ٹیکنالوجی اس موٹرسائیکل کو خود ڈرائیو کرنے کی صلاحیت دیتی ہے، یعنی آپ بس بیٹھ کر سیر کا مزہ لیں، راستہ موٹرسائیکل خود طے کرے گی۔

ویسے کمپنی کا فی الحال سے فروخت کے لیے پیش کرنے کا ارادہ نہیں بلکہ اس کا مقصد ایسے نظام کو بنانا ہے جو لاپروا موٹرسائیکل سواروں کی وجہ سے دیگر کو لاحق ہونے والے خطرات سے بچانے میں مدد دے سکے۔

ویسے اس موٹرسائیکل کو بغیر کسی فرد کے چلتے دیکھنا کافی خوفزدہ کردینا والا تجربہ ہے۔

بی ایم ڈبلیو کے مطابق وہ ایسی موٹرسائیکلیں بنانے کے قریب ہیں جن میں مختلف فیچرز جیسے آٹومیٹک ایمرجنس بریکس اور ایکٹیو لین کیپ اسسٹ موجود ہوں گے۔

اس سے پہلے گزشتہ سال ہونڈا نے ایسی کانسیپٹ موٹرسائیکل متعارف کرائی تھی جس میں موجود رائیڈنگ اسسٹ ٹیکنالوجی موٹرسائیکل روکنے پر بھی اپنی جگہ کھڑی کرنے میں مدد دیتی ہے، یعنی اسٹینڈ کی ضرورت ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہونڈا کی حیران کن موٹرسائیکل

آسان الفاظ میں یہ موٹرسائیکل خود کو ہر حال میں سیدھا کھڑا رکھتی ہے چاہے اس پر کوئی شخص سوار نہ بھی ہو۔

Read Comments