Dawn News Television

شائع 29 ستمبر 2018 04:39pm

ہیکر مارک زکربرگ کے فیس بک پیج کو لائیو ہیک کرنے کیلئے تیار

تائیوان سے تعلق رکھنے والے ایک ہیکر نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا پیج اتوار کو لائیو ہیک کرنے کا دعویٰ کردیا۔

مختلف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سافٹ وئیرز میں خامیاں تلاش کرکے انعام حاصل کرنے والے چینگ چی یوآن کے مطابق وہ مارک زکربرگ کا فیس بک اکاﺅنٹ اتوار کی شام 6 بجے (تائیوان کے وقت کے مطابق) کو ڈیلیٹ کرنے کی لائیو اسٹریم اپنے فیس بک پیج پر چلائے گا۔

تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

24 سالہ ہیکر نے اپنے فیس بک پیج پر تحریر کیا 'فیس بک کے بانی کے اکاﺅنٹ کو ڈیلیٹ کرنے کی نشریات اتوار کو لائیو نشر ہوگی'۔

دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کا شوق رکھنے والے افراد مختلف کمپنیوں کی ویب سائٹس اور سافٹ وئیرز وغیرہ میں خامیاں سامنے لاتے ہیں، جس کے بدلے انہیں انعام دیا جاتا ہے۔

مگر یہ غیرمعمولی ہے کہ کوئی ہیکر ایسا رئیل ٹائم کرکے دکھائے۔

یہ تائیوانی ہیکر اس سے پہلے ایپل اور ٹیسلا وغیرہ پر حملے کا دعوے بھی کرچکا ہے، جس کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں۔

فیس بک میں بھی دیگر کمپنیوں کی طرح سائٹ میں خامیوں کی نشاندہی کے حوالے سے انعامی پروگرام موجود ہے، تاہم کمپنی کی جانب سے تائیوانی ہیکر کے دعویٰ پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

چینگ چی یوآن کے مطابق 'میں پروفیشنل ہیکر نہیں بننا چاہتا اور سب کچھ ہیک کرنا نہیں چاہتا، میں تو بس بیزار ہوکر کوشش کرتا ہوں تاکہ کچھ پیسے کما سکوں'۔

Read Comments