Dawn News Television

اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2018 09:28am

'شہباز شریف کے کیس میں کون سا قانون لاگو ہوا؟'

قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے سوال اٹھائے ہیں کہ شہباز شریف کے کیس میں کون سا قانون لاگو ہوا؟ تفصیل کسی اور کیس میں مانگی اور گرفتار کسی اور کیس میں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نواز اکانٹبلیٹی بیورو نہیں بلکہ نیشنل اکانٹیبلٹی بیورو ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور اب مسلم لیگ (ن) احتساب کے قانون کو بھگت رہے ہیں۔

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو احتساب کے حوالے سے قانون سازی کے حوالے سے سوچنا ہو گا۔

رپورٹ: عارف ملک

Read Comments