خوراک کے عالمی دن پر کھانے کو ضائع ہونے سے بچائیں
اگر حساب لگایا جائے تو دنیا بھر میں ہر روز بےشمار تعداد میں کھانے ضائع کیا جاتا ہے اور آج بھی ایسے کئی افراد موجود ہیں جنہیں ایک وقت کا کھانے بھی میسر نہیں۔
گھر میں کھانے سے لے کر ہوٹل جاکر کھانا کھانے تک لوگ بےشمار کھانا ضائع کرتے ہیں، جو بعدازاں کچرے کا حصہ بنتا ہے۔
مزید پڑھیں: دنیا بھر میں سالانہ 750 ارب ڈالرز کی خوراک ضائع
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں 16 اکتوبر کو خوراک کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں میں خوراک کو محفوظ بنانے سے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔
اور اس روز آپ بھی خود سے وعدہ کریں کے کھانے کو ضائع ہونے سے محفوظ کریں گے۔
ان 8 طریقوں سے کھانے کو ضائع ہونے سے محفوظ کریں:
خریداری کی فہرست بنائیں
خریداری کرنے کے دوران ایسی متعدد چیزیں خرید لی جاتی ہیں جس کا ہم استعمال بھی نہیں کرتے اس سے بچنے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ کو جو کچھ لینا ہے اس کی ایک فہرست بنالی جائے جس کے بعد آپ ایسا کچھ نہ خریدیں جس سے کھانا ضائع ہو۔
منجمند کھانا یا ڈبہ بند کھانا خریدیں
بیشتر لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈبے کا کھانا یا منجمند کھانا صحت کے لیے مفید نہیں ہوتا اور اس میں وٹامنز موجود نہیں ہوتے درحقیقت اس میں کوئی صداقت نہیں، یہ کھانا اتنا ہی فائدہ مند اور مفید ہوتا ہے جتنا کہ باقی پکوان اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ کھانا بننے کے فوری بعد جما دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس میں شامل وٹامنز محفوظ رہتے ہیں۔ ڈبہ کا کھانا جس میں پھل، گوشت وغیرہ شامل ہیں با آسانی دستیاب ہوجاتے ہیں۔