دسترخوان

بہترین آملیٹ پکانے کا آسان طریقہ جانیں

مختلف غذائی اجزاءجیسے پروٹین، منرلز اور پروٹین سے بھرپور انڈے ناشتے کے لیے بہترین غذا ہے۔

کیا آپ کو انڈے کھانا پسند ہیں؟ اگر ہاں تو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ اس غذا کا استعمال منہ کا ذائقہ ہی دوبالا نہیں کرتا بلکہ یہ صحت، جلد، بالوں اور ناخنوں کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔

مختلف غذائی اجزاءجیسے پروٹین، منرلز اور پروٹین سے بھرپور انڈے ناشتے کے لیے بہترین غذا ہے۔

صحت کے لیے فائدہ مند ہونے کے ساتھ ساتھ انڈے پکانا کافی آسان کام ہوتا ہے، یعنی کوئی فوری طور پر ایک انڈہ ابال سکتے ہیں یا تل کر کھا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : پرفیکٹ ابلے ہوئے انڈے کو بنانا بہت آسان

یہ تو آپ کی پسند ہے کہ انڈے کو کس طرح کھانا پسند کریں مگر چاہے تو آملیٹ بنانے کی اس آسان اور مزیدار ترکیب کو بھی آزما سکتے ہیں۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ انڈہ ابالنا تو بہت آسان کام ہے مگر اکثر افراد کے لیے آملیٹ بنانا کافی مشکل ثابت ہوتا ہے کیونکہ اسے بنانے کے متعدد طریقے موجود ہیں۔

تاہم درج ذیل طریقہ کار سے آپ 10 منٹ کے اندر دیسی مصالحے دار آملیٹ تیار کرسکیں گے۔

اجزاء(ایک فرد کے لیے)

2 انڈے

ایک سبز مرچ

ایک چھوٹی پیاز

ایک چھوٹا ٹماٹر

ایک چائے کا چمچ دھنیا پاﺅڈر

ایک چائے کا چمچ زیرہ

2 چٹکی ہلدی

ایک کھانے کا چمچ ریفائن آئل

نمک حسب ذائقہ

یہ بھی پڑھیں : انڈوں کے چھلکے صحت کے لیے فائدہ مند، لیکن کیسے؟

طریقہ کار

تمام سبزیوں کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔

ایک درمیانے سائز کا برتن لیں اور انڈے توڑ کر اس میں ڈال دیں۔

اس کے بعد کٹی ہوئی سبزیوں کو برتن میں ڈال دیں۔

آخر میں مصالحے اور نمک کا اضافہ کردیں۔

ایک مکسچر کو ایک منٹ تک اچھی طرح پھینٹیں۔

اب درمیانی آنچ پر آئل نان اسٹک پین پر گرم کریں۔

آہستگی سے انڈے کے مکسچر کو اس پر انڈیلیں۔

پین کو ٹیڑھا کرکے سطح پر انڈے کے مسکچر کو کوٹنگ کریں۔

دو منٹ بعد ایک کفچہ لیں اور نرمی سے کناروں کو دبائیں۔

اب انڈے کو پلٹ دیں اور دوسری سائیڈ کو دو سے 3 منٹ تک پکائیں۔

آخر میں احتیاط سے نکال کر پلیٹ میں سجائیں اور مزیدار آملیٹ سے لطف اندوز ہوں۔