☰
ڈراما 'آنگن' کی پہلی متاثرکن جھلک سامنے آگئی
تقسیم برصغیر کے گرد گھومنے والے ڈرامے 'آنگن' جس کا انتظار مداح شدت سے کررہے ہیں، کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔
سجل علی، احد رضا میر، عابد علی، احسن خان، سونیا حسین، حرا مانی، ماورا حسین اور شہزور سبزواری سمیت متعدد اسٹار کاسٹ سے سجے ڈرامے کے 2 ٹیزر گزشتہ شب سامنے آئے، جس میں کرداروں اور کہانی کی جھلک پیش کی گئی۔