☰
وینزویلا کی حسینہ مس انٹرنیشنل منتخب
تیل و گیس سمیت نسوانی خوبصورتی سے مالا مال جنوبی امریکی ملک وینزویلا نے ایک بار پھر ہر سال ہونے والے ’مس انٹرنیشنل’ کے مقابلہ حسن کا میلہ جیت لیا۔
اس سے قبل بھی وینزویلا کی 7 حسینائیں ’مس انٹرنیشنل‘ منتخب ہوچکی ہیں۔
آٹھویں بار وینزویلا کی 20 سالہ حسینہ مریم کلاریٹ ویلزاکو گارشیا نے دنیا کے درجنوں حسیناؤں کو شکست دے کر ’مس انٹرنیشنل 2018‘ کا اعزاز اپنے نام کیا۔
مریم کلاریٹ ویلزاکو گارشیا کی جیت کے بعد وینزویلا وہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا، جس کی حسیناؤں نے اب تک سب سے زیادہ مس انٹرنیشنل کے اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔
نہ صرف مس انٹرنیشل بلکہ وینزویلا کی حسینائیں مس ورلڈ اور مس یونیورس کے اعزازات بھی متعدد بار اپنے نام کر چکی ہیں۔مس انٹرنیشنل 2018 کی تقریب کا انعقاد 10 نومبر کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہوا۔