Dawn News Television

اپ ڈیٹ 22 نومبر 2018 11:00pm

پرانے فون کے بدلے سام سنگ کا نیا 3 کیمروں والا فون حاصل کریں

کیا آپ ابھی سام سنگ کی کوئی ڈیوائس استعمال کررہے ہیں اور اس کا پہلا 3 کیمروں والا اسمارٹ فون گلیکسی اے 7 خریدنا چاہتے ہیں؟

اگر ہاں تو اچھی خبر یہ ہے کہ آپ اس کے لیے کمپنی کی ایکسچینج آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

جی ہاں جنوبی کورین کمپنی نے گلیکسی اے 7 کے لیے پرانے کے بدلے نیا فون دینے کی آفر متعارف کرائی ہے جس میں خریداری پر آپ کو 5 ہزار روپے کی رعایت کے ساتھ مفت 10000 ایم اے ایچ بیٹری پیک اور 10 فوڈ واﺅچرز بھی حاصل کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں : سام سنگ کا پہلا 3 کیمروں والا فون پاکستان میں متعارف

اس کے لیے صارفین کو اپنے فونز کے ساتھ کمپنی کی ہیرو شاپس میں جا کر اس کی ویلیو لگوانی ہوگی، جس کے بعد باقی رقم کی ادائیگی کرکے گلیکسی اے سیون کو خرید سکتے ہیں۔

اس کمپنی کے تمام ماڈل اس آفر میں شامل ہیں، جن کی ویلیو یہ کمپنی 3 مختلف سلیب یا کیٹگری کے مطابق لگائے گی جیسے سلیب اے، بی اور سی۔

اسکرین شاٹ

تاہم اگر فون کی اسکرین بہت زیادہ خراب ہو، ٹچ کام نہ کررہا ہو یا چارج نہ ہو تو وہ اس آفر کے لیے اہل قرار نہیں پائے گا۔

خیال رہے کہ یہ فون پاکستان میں ستمبر سے دستیاب ہے جس میں 6 انچ کی سپرامولیڈ انفٹنی ڈسپلے سے لیس اسکرین دی گئی ہے، جبکہ اوکٹا کور پراسیسر بھی موجود ہے۔

128 جی بی اسٹوریج جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے، فنگر پرنٹ اسکینر، 4 جی بی ریم اور دیگر فیچرز بھی اس فون کا حصہ ہیں۔

تاہم خاص بات اس کے بیک پر موجود 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہی ہے جو کہ بائیں کونے پر اوپر عمودی ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کا پہلا 4 بیک کیمروں والا فون اب صارفین کیلئے دستیاب

بیک پر مین کیمرہ 24 میگاپکسل کا جس میں f1.4 آپرچر دیا گیا ہے ، دوسرا 8 میگاپکسل کیمرہ الٹرا وائیڈ اینگل اور 120 ڈگری سنسر کیمرہ ہے جس میں f2.4 آپرچر موجود ہے جبکہ تیسرا 5 میگاپکسل کا ڈیپتھ سنسر سے لیس کیمرہ ہے جو کہ پورٹریٹ فوٹو کے لیے ہے اور اس میں f2.2 آپرچر دیا گیا ہے۔

ان کیموں کی بدولت گلیکسی اے 7 استعمال کرنے والوں کو کافی ٹرکس آزمانے کا موقع ملے گا جیسے bokeh ایفیکٹ (پس منظر کو دھندلا کرنا) کو تصویر کھیچنے کے بعد ایڈجسٹ کرنا وغیرہ۔

گلیکسی ایس سیریز کی طرح اے سیون کا مین کیمرہ رات کی کم روشنی میں بھی بہتر تصاویر لینے میں مدد دیتا ہے جبکہ سام سنگ کا انٹیلی جنٹ سین آپٹیمائزر بھی اس فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس کے فرنٹ پر 24 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔

اس کی قیمت 50 سے 60 ہزار روپے کے درمیان ہے۔

Read Comments