Dawn News Television

اپ ڈیٹ 25 نومبر 2018 02:25pm

چینی قونصلیٹ پر حملہ: فیصل واوڈا کی ہتھیار کے ساتھ آمد پر تنقید

کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کے بعد وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کی جائے وقوع پر ذاتی پستول کے ہمراہ آمد سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کی نذر ہوگئی۔

حملے کے کچھ دیر بعد ہی وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اپنی پستول اور بلٹ پروف جیکٹ کے ہمراہ پہنچے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ٹوئٹر' پر فیصل واوڈا کی ’بہادری‘ قدرے مذاق بن گئی۔

غیر تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فیصل واوڈا نے کڑی تنقید کرنے والوں کو جواب دیا کہ ’میں وہاں شروع سے آخر تک رہا اور بطور پاکستانی مجھے کوئی خوف نہیں تھا‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں اپنا لائسنس یافتہ اسلحہ اپنے تحفظ کے لیے استعمال کرنے کا پورا حق رکھتا ہوں، کم از کم میں بزدلوں کی طرح کمپیوٹر کے 'کی بورڈ' کے پیچھے نہیں چھپا رہا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’بطور وفاقی وزیر یہ میرا فرض ہے کہ میں وفاقی ایجنسیوں کی مدد کروں۔'

Read Comments