☰
رجنی کانت کا رقص عامر خان کی پوری فلم سے مہنگا
اگرچہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی میگا اسٹار امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکشنسٹ کی بولی وڈ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کو اب تک سب سے مہنگی فلم قرار دیا جا رہا ہے۔
اس فلم کو بنانے میں تقریبا ساڑھے 300 کروڑ روپے کا خرچہ آیا، جو اب تک ہندی فلموں میں سب سے زیادہ خرچہ ہے۔
‘ٹھگس آف ہندوستان’ سے قبل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ’پدماوت’ کو سب سے مہنگی فلم کا درجہ حاصل تھا۔
تاہم بولی وڈ کی یہ مہنگی سے مہنگی فلمیں بھی بھارت کی دیگر زبانوں میں بننے والی فلموں یعنی ’باہو بلی’ اور رجنی کانت کی ’ روبوٹ’ یا پھر آنے والی فلم ’پوائنٹ ٹو زیرو’ سے کم خرچے میں تیار ہوئیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق اکشے کمار اور رجنی کانت کی آنے والی ایکشن سائنس فکشن فلم ’پوائنٹ ٹو زیرو’ 500 کروڑ روپے سے بھی زیادہ لاگت میں تیار ہوئی۔