☰
وہ پاکستانی اداکار جن کا سال 2018 میں چرچا ہوتا رہا
ویسے تو رواں سال کئی پاکستانی اداکار اپنے کام کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر مداحوں میں خوب مقبول رہے، تاہم کچھ ایسے اسٹارز بھی تھے جن کی مقبولیت ساتھی اداکاروں کے مقابلے کچھ زیادہ رہی۔
اس سال اداکاروں نے فلموں، ڈراموں، اشتہاروں اور سوشل میڈیا پر شائقین کو محظوظ کیا، جبکہ اپنی ذاتی زندگی کے باعث بھی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
اگر رواں سال کے 2 بہترین پاکستانی اداکاروں کی بات کی جائے تو ذہن میں سب سے پہلے اداکار فہد مصطفیٰ اور فیروز خان کا نام سامنے آتا ہے۔