Dawn News Television

شائع 07 دسمبر 2018 12:36pm

عوامی نمائندوں کے لیے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس کی چھوٹ ختم

حکومت نے عوامی نمائندوں کو قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس سے حاصل چھوٹ کی سہولت ختم کردی۔

اس حوالسے سے سرکاری احکامات وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی ہدایت و منظوری کے بعد جاری کیے گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی سے حیدرآباد جانے والوں سے ٹول ٹیکس نہ لینے کا فیصلہ

حکومت کے جاری نوٹیفکیشن میں سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو ٹول ٹیکس کی ادائیگی کا پابند بنا گیا ہے۔

وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ عوام پر بوجھ اور عوامی نمائندوں کی موج والا سلسلہ ختم کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: این ایچ اے میں باقاعدہ طریقہ کار اپنائے بغیر ٹھیکے دینے کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے محصولات کی ادائیگی میں سرگرمی دکھائیں اور عوام کے لیے مثال بنیں جبکہ تفریق کی بجائے مساوات و برابری کا اصول اپنانا ہوگا۔

وزیر مملکت برائے مواصلات کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں منتخب عوامی نمائندے دوران سفر جہاں سے بھی گزریں، اپنے حصے کا محصول ادا کریں۔

Read Comments