Dawn News Television

اپ ڈیٹ 18 جنوری 2019 10:29am

چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے بھارت کے اعلیٰ ترین جج کی آمد

لاہور: جسٹس آصف سعید کھوسہ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے 2 غیر ملکی سینئر جج پاکستان پہنچ گئے۔

سپریم کورٹ آف انڈیا اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 2 سینئر ججز چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے بذریعہ واہگہ بارڈر لاہور پہنچے۔

مزید پڑھیں: ’میں پاکستان میں جوڈیشل ایکٹیو اِزم کا خالق‘

بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس مادان بھماراؤ لوکر اور کومن ویلتھ جوڈیشیل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کینیڈا کے بانی صدر جسٹس سندرا ای اوکسنر اپنی اہلیہ کے ہمراہ لاہور آئے، جہاں پنجاب حکومت کے سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔

بعد ازاں ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ترین سیکیورٹی میں انہیں اسلام آباد پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ شیڈول کے مطابق اس تقریب میں شرکت کے لیے چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس رنجن گوگوئی کی بھی اسلام آباد آمد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ازخود نوٹس کا استعمال بہت کم کیا جائے گا، نامزد چیف جسٹس

علاوہ ازیں ترکی، جنوبی افریقہ اور نائیجیریا کے 5 سینئر ججز بھی چیف جسٹس آف پاکستان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

یہ تمام غیر ملکی شخصیات اس تقریب میں بطور ’سرکاری مہمان‘ شرکت کریں گے۔


یہ خبر 18 جنوری 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

Read Comments