Dawn News Television

اپ ڈیٹ 14 فروری 2019 08:12pm

امریکی گلوکار کی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے معذرت

امریکی گلوکارپٹ بل نے دبئی میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کی افتتاحی تقریب میں شرکت سےمعذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کی افتتاحی تقریب کا آغاز آج شب 9 بجے دبئی میں ہوگا، اس افتتاحی تقریب میں گلوکار پٹ بل کی شرکت بھی متوقع تھی تاہم انہوں نے شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں پاپ سنگر نے بتایا کہ طویل سفر اور جہاز کے انجن میں فنی خرابی کے باعث دبئی نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب کا حصہ نہ بن پانے پر معذرت خواہ ہوں، آئندہ ایونٹ میں پرفارم کروں گا،

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ‏شائقین ایک شاندار لیگ اور جاندار کرکٹ مقابلوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

واضح رہے معروف گلوکار کو پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنا تھا۔

Read Comments