اے پی فوٹو
یہ سام سنگ بلکہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں 12 جی بی ریم اور ایک ٹی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔
اس کا ڈسپلے بھی 6.4 انچ کا ہے جبکہ فرنٹ پر ڈوئل ہول پنچ کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے اور یہ اضافی کیمرا سیلفی میں ڈیپتھ سنسنگ کو بہتر بنانے کے لیے دیا گیا ہے اور تصاویر نہیں کھینچتا۔
جہاں تک بیک کیمروں کی بات ہے تو اس میں بھی 3 کیمروں کا سیٹ موجود ہے جو کہ ایس 10 جیسا ہی ہے۔
اس میں بھی اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 جی بی سے ایک ٹی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں، جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
ایس 10 پلس میں 4100 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری دی گئی ہے جبکہ ریورس وائرلیس چارجنگ کا فیچر بھی موجود ہے۔
اور ہاں یہ دونوں فونز واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس بھی رکھتے ہیں۔
گلیکسی ایس 10 پلس کی قیمت 999.99ڈالرز سے شروع ہوگی اور یہ بھی 8 مارچ سے دنیا کے مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا۔