Dawn News Television

شائع 04 مارچ 2019 03:15pm

قوم پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئی

پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی میں ملک بھر میں عوام سبز ہلالی پرچم ہاتھ میں تھامے سڑکوں پر نکل آئے۔

نعرہ تکبیر کی صدا کے ساتھ ساتھ عوام نے پاک افواج کے حق میں بھی نعرے بازی کو اور محبت کا اظہار کیا۔

اقلیتوں سمیت ہر طبقے کے لوگوں کو پاک افواج اور وطن سے محبت کا اظہار کرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی حملوں کے بعد خطرناک حد تک کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد دونوں جوہری صلاحیت کے حامل ممالک جنگ کے نزدیک آگئے تھے۔

بھارت کی جانب سے در اندازی اور پاکستان کے اندر جیش محمد کا بیس کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا جسے پاکستان نے مسترد کردیا تھا۔

اگلے ہی روز بھارتی طیاروں کی دوبارہ در اندازی کی کوشش کی کو پاک فضائیہ نے ناکام بنایا اور بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ہوئے بھارت کے 2 طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ گرفتار بھی کیا تھا۔

بعد ازاں حکومت پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پائلٹ کو واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کردیا تھا۔

Read Comments