پاکستان

نجی حج اسکیم کے پیکجز کی منظوری، کم سے کم پیکج 5 لاکھ روپے

حج پیکج کو سہولیات کے اعتبار سے 4 اور قیمت کے اعتبار سے 12 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، نوٹی فکیشن جاری
|

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان سے مشاورت کے بعد پرائیویٹ حج اسکیم کے پیکجز کی منظوری دے دی۔

کمیٹی کی سفارشات کے بعد وزارت مذہبی امور نے حج پیکج کا نوٹی فیکشن جاری کردیا جس کے مطابق حج پیکج کو سہولیات کے اعتبار سے 4 اور قیمت کے اعتبار سے 12 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں نجی حج کا کم سے کم پیکج 5 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ پیکج 14 لاکھ روپے مقرر کیا گیا۔

وزارت مذہبی امور نے حج آرگنائزرز کمپنیوں کو کوٹہ الاٹمنٹ سے متعلق دستاویزات بھی طلب کرلی۔

ڈان کو موصول دستاویزات کے مطابق نجی حج پیکج کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

وی آئی پی اور وی وی آئی پی پیکجز کو دو کیٹیگریز میں تقیسم کیا گیا ہے

واضح رہے کہ حج پالیسی 2019 کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج کے اخراجات 4 لاکھ 56 ہزار 4 سو 26 روپے مقرر کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ برس یہ اخراجات 2 لاکھ 80 ہزار روپے تھے، اب ہر شخص کو حج کرنے کے لیے اضافی ایک لاکھ 76 ہزار 4 سو 26 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

خیال رہے کہ حج آپریشن کے لیے سرکاری کوٹہ 60 فیصد جبکہ نجی کمپنیوں کا کوٹہ 40 فیصد ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے ایک لاکھ 84 ہزار افراد کا کوٹہ دیے جانے کے بعد تقریباً 10 ہزار سینئر شہری فریضہ حج ادا کریں گے۔