Dawn News Television

اپ ڈیٹ 26 مارچ 2019 07:52am

لاہور میں ادویات کی قلت سے مریض پریشانی کا شکار

لاہور میں ادویات 70 فیصد تک مہنگی ہونے کے بعد ناپید ہونے کے باعث مریض اور دکاندار پریشانی کا شکار ہیں۔

دل اور دیگر امراض کی ادویات کی قلت پر دکانداروں کا کہنا ہے کہ طلب کے باوجود ادویات ساز کمپنیاں اسٹاک نہیں بھیج رہیں۔

اہم نوعیت کی اکثر ادویات مارکیٹ میں موجود نہ ہونے کے باعث ضرورت مند افراد دوا کے حصول کے لیے پریشانی کا شکار ہیں۔

دوسری جانب وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کو ادویات کی قلت اور مہنگائی کی وجہ قرار دیا۔

صوبائی وزیر نے یہ یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے بات کرکے مسئلہ حل کیا جائے گا۔

Read Comments