Dawn News Television

شائع 27 مارچ 2019 04:15pm

سندھ پولیس کا نیا یونیفارم متعارف کرانے کی منظوری

سندھ پولیس کے سربراہ ڈاکٹر کلیم امام کی تجویز پر حکومت سندھ نے پولیس کی نئی وردی متعارف کرانے کی منظوری دے دی۔

سندھ پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وردی میں تبدیلی کی وجہ پولیسنگ کے عمل کو بہتر بناتے ہوئے اسے عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آپریشنز مقصود احمد نے نئی وردیوں کی تعارفی تقریھب کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ یہ وردی مقامی موسم کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔

سندھ پولیس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اس یونیفارم کی فراہمی کا واحد ادارہ ندھ پولیس ہو گا تاکہ کپڑے، سلائی اور رنگ کے معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ مقامی سپلائرز اور دکانداروں کو یونیفارم بیچنے یا اس کی نمائش کی اجازت نہیں ہو گی۔

ابتدائی طور پر یونیفارم کو سندھ پولیس کے پانچ یونٹ میں متعارف کرایا جائے گا جس میں ٹریفک پولیس، سینٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اینٹی رائٹ ریزرو پلاٹون، فارنسک ڈویژن سندھ اور سینٹرل پولیس آفس شامل ہے۔

یونیفارم کچھ اس طرح کا ہو گا

ٹریفک پولیس افسران کی شرٹ سفید، گہرے نیلے رنگ کی پینٹ، گہرے نیلے رنگ کی پولیس کیپ ہو گی۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں کی آدھی آستین کی سفید شرٹ، گہرے نیلے رنگ کی پینٹ، گہرے نیلے رنگ کی پولیس کیپ ہو گی۔

افسران کی گہرے نیلے رنگ کی شرٹ، گہرے نیلے رنگ کی پینٹ، گہرے نیلے رنگ کی پولیس کیپ ہو گی۔

ہیڈ کانسٹیبل، کانسٹیبل کی آدھی آستین کی گہرے نیلے رنگ کی شرٹ، گہرے نیلے رنگ کی پینٹ، گہرے نیلے رنگ کی پولیس کیپ ہو گی۔

Read Comments