Dawn News Television

شائع 30 مارچ 2019 12:05pm

نیزہ بازی میں تاریخ رقم

پاکستان نے نیزہ بازی میں 6 عالمی ریکارڈ قائم کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

خانیوال کے علاقے تلمبہ میں سلطانیہ اعوان کلب کی جانب سے ٹینٹ پیگنگ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے حوالے سے پروگرام کا انقعاد کیا گیا۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل گھڑ سوار سلطان بہادر عزیز کی سربراہی میں ملک بھر سے آئے گھڑ سواروں نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 عالمی ریکارڈ قائم کیے۔

سلطانیہ اعوان کلب کی انتظامیہ نے ان ریکارڈز کی ویڈیوز گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھیج دی ہیں جو ان کا جائزہ لے کر پاکستان کے عالمی ریکارڈز کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔

Read Comments