Dawn News Television

اپ ڈیٹ 03 اپريل 2019 08:12am

پاکستان کی وی وی آئی پی ٹرین 'جناح ایکسپریس' کا پہلا سفر

پاکستان کی وی وی آئی پی ٹرین 'جناح ایکسپریس' 262 مسافروں کے ساتھ لاہور سے کراچی اپنے پہلے سفر پر روانہ ہوگئی.

جدید سفری سہولیات سے آراستہ جناح ایکسپریس کی بوگیاں کسی فائیو سٹار ہوٹل سے مشابہت رکہتی ہیں۔

ٹرین کی ڈائننگ کار میں ہائی ٹی، کھانا اور فری وائی فائی کی سہولیات میسر ہیں، جبکہ گرمی سے بچاؤ کے لیے ایئرکنڈیشنر بھی موجود ہے.

وی آئی پی ٹرین روہڑی، خانیوال اور حیدرآباد میں مختصر سٹاپ کرتے ہوئے 16 گھنٹے میں لاہور سے کراچی پہنچے گی۔

جناح ایکسپریس کے لیے بالغ افراد کا کرایہ ساڑھے 6 ہزار روپے اور بچوں کے لیے 4ہزار 9سو روپے مقرر کیا گیا ہے۔

Read Comments