Dawn News Television

اپ ڈیٹ 04 اپريل 2019 06:36pm

عمران خان نے سعودی ولی عہد کو پیچھے چھوڑ دیا

مائیکرو بلاگنگ سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوں تو سب سے زیادہ مقبول شخصیت کا اعزاز امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کو حاصل ہے۔

تاہم اعداد و شمار جاری کرنے والے برطانوی ادارے ’دی اسپیکٹر انڈیکس‘ کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے میں ریاستوں و ممالک کے حکمرانوں و سربراہوں کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا گیا۔

ادارے نے حکمرانوں اور سربراہوں کی مقبولیت کا اندازہ ٹوئٹر پر ان کے بڑھتے فالوورز سے لگایا اور ادارے نے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے 12 عالمی رہنماؤں کی فہرست جاری کردی۔

فہرست کے مطابق ٹوئٹر پر سب سے زیادہ مقبول حکمران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں، جن کے فالوورز کی تعداد تقریبا 6 کروڑ ہے۔

عمران خان کے فالوؤرز کی تعداد ایک کروڑ سے کم ہے—فائل فوٹو: فیس بک

فہرست کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد میں سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

عمران خان نے نہ صرف سعودی شہزادے بلکہ برطانوی وزیر اعظم کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو بھی فالووز میں پیچھے چھوڑ دیا۔

یوں عمران خان جہاں ٹوئٹر فالوورز میں کئی عالمی رہنماؤں سے آگے ہیں، وہیں وہ پاکستان کی پہلی سیاسی شخصیت ہیں جن کے فالوورز ایک کروڑ کے قریب ہیں۔

سب سے زیادہ فالوؤرز رکھنے والے حالیہ حکمران

ڈونلڈ ٹرمپ کے فالوورز سب سے زیادہ ہیں—فائل فوٹو: اے بی سی

ڈونلڈ ٹرمپ (امریکی صدر) 5 کروڑ 95 لاکھ

نریندر مودی (بھارتی وزیر اعظم) 4 کروڑ 67 لاکھ

نریندر مودی ٹرمپ کے بعد سب سے زیادہ فالوورز رکھتے ہیں—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

پوپ فرانسس (مسیحیوں کے روحانی پیشوا) ایک کروڑ 79 لاکھ

رجب طیب اردوان (ترک صدر) ایک کروڑ 36 لاکھ

ترک صدر بھی پاکستانی وزیر اعظم سے آگے ہیں—فائل فوٹو: صباح

سشما سوراج (بھارتی وزیر خارجہ) ایک کروڑ 24 لاکھ

جوکو ودودو (انڈونیشیائی صدر) ایک کروڑ 11 لاکھ

انڈونیشیائی صدر کے فالوورز بھی ایک کروڑ سے زائد ہیں—فائل فوٹو: انڈونیشیا ٹیٹلر

شہزادی رانیا (اردن کی شہزادی) ایک کروڑ 40 لاکھ

محمد بن راشد المکتوم (دبئی کے امیر) 96 لاکھ

شہزادی رانیا کے فالوورز ایک کروڑ سے زائد ہیں—فوٹو: کوئین رانیا ڈاٹ جے او

عمران خان (وزیر اعظم پاکستان) 94 لاکھ

محمد بن سلمان (ولی عہد سعودی عرب) 73 لاکھ

سعودی ولی عہد پاکستانی وزیر اعظم سے پیچھے ہیں—فائل فوٹو: فورین پالیسی

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ (برطانوی وزیر اعظم کا آفیشل اکاؤنٹ) 54 لاکھ

ایمانوئل میکروں (فرانسیسی صدر) 37 لاکھ

فرانسیسی صدر کے فالوورز 40 لاکھ سے بھی کم ہیں—فائل فوٹو: پولیٹیکو یورپ

پاکستان میں دوسرے نمبر پر مریم نواز ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہے۔

پاکستان میں تیسرے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں جن کے فالورز کی تعداد 32 لاکھ سے زائد ہے۔

مریم اور بلال وزیر اعظم سے پیچھے ہیں—فائل فوٹوز: فیس بک

Read Comments