اسکرین شاٹ
دوسری جانب اگر آپ آپ یو ایس بی ڈرائیو پر کچھ منتقل کرتے ہیں مگر محفوظ طریقے سے ڈرائیو نہیں نکالتے تو وہ ڈیٹا کرپٹ ہوسکتا ہے کیونکہ کمپیوٹر سسٹم اس وقت تک ان فائلز کو رائٹ نہیں کرتے جب تک وہ کئی فائلز نہ ہو، ایک فائل کی صورت میں ڈسک کو نکالنے کا عمل وہ ذریعہ ہوتا ہے جو کمپیوٹر کو بتاتا ہے کہ اب رائٹ کرنے کا وقت آگیا ہے۔
اگر آپ فلیش ڈرائیو کو کسیوارننگ کے بغیر اچانک نکال لیں گے تو زیادہ امکان ہے کہ کمپیوٹر کو ڈرائیو میں رائٹنگ ختم کرنے کا وقت ہی نہیں ملے گا۔
سیفلی ریموو ہارڈوئیر کمانڈ پر کمپویٹر تمام ایکٹو رائٹس کو ڈسک سے خارج کردیتا ہے، وہ تمام پروگرامز کو خبردار کرتا ہے کہ ڈسک اب جانے والی ہے اور مناسب اقدام کیا جائے۔
اسی طرح وہ صارف کو اس وقت آگاہ کرتا ہے جب پروگرامز اقدام کرنے میں ناکام ہوں اور فائلز کو اوپن کیے بیٹھے ہوں۔
یقیناً اب حالات بہتر ہورہے ہیں اور ونڈوز میں تو آپٹمائز فار کوئیک ریموول فیچر موجود ہے جو فائلز کو تیزی سے رائٹ کرنے میں مدد دیتا ہے۔
مگر پھر بھی یقین سے کہنا مشکل ہوتا ہے کہ آپ کا کمپیوٹر فلیش ڈرائیو کا کام مکمل کرچکا ہے یا نہیں اور اچانک نکال لینا ایک جوا ثابت ہوسکتا ہے۔
تو آئندہ یو ایس بی کو فوری نکالنے کی بجائے محفوظ طریقے سے نکالنے کے لیے 30 سیکنڈ کا انتظار کرلیں تو زیادہ بہتر ہے۔