فوٹو بشکریہ اوپو
اوپو کے اس فون میں 6.65 انچ کا امولیڈ نوچ لیس ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں اسکرین ٹو باڈی ریشو 91.3 فیصد ہے۔
ڈسپلے کے تحفط کے لیے کورننگ گوریلا گلاس 6 استعمال ہوا ہے جبکہ سکستھ جنریشن ان اسکرین فنگرپرنٹ سنسر دیا گیا ہے۔
8 جی بی ریم اور 256 جی بی تک اسٹوریج کے ساتھ اس فون میں 4065 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جو کہ اوپو کی وی او او سی 3.0 فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔
اس کے فرنٹ پر شارک فن کی طرح کا پوپ اپ سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جو کہ 16 میگا پکسل کا ہے۔
اس کے بیک پر 48 میگا پکسل، 8 میگا پکسل اور 13 میگا پکسل پر مشتمل تین کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔
یہ فون 3999 چینی یوآن سے 4799 یوآن میں فروخت کیا جائے گا جس کا انحصار ریم اور اسٹوریج ماڈل کے مختلف ورژن پر ہوگا۔
اوپو رینو اسٹینڈرڈ
فوٹو بشکریہ اوپو
یہ فون 6.4 انچ کے ڈسپلے سے لیس ہے جس میں اسنیپ ڈراگون 710 پراسیسر دیا گیا ہے۔
3700 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے جبکہ اس کے بیک پر 48 اور 5 میگا پکسل کیمروں کا ڈوئل سیٹ اپ دیا گیا ہے۔
اس کا سیلفی کیمرا بھی اوپو رینو 10 ایکس زوم جیسا ہی ہے۔
اس کی قیمت 2999 یوآن سے 3599 یوآن کے درمیان ہوگی جس کا انحصار ریم اور اسٹوریج ماڈل کے مختلف ورژن پر ہوگا۔
یہ فون دنیا کے دیگر ممالک میں 24 اپریل کو سوئس شہر زیورخ میں ایک ایونٹ کے لیے دوران متعارف کرایا جائے گا اور امکان ہے کہ اس تقریب میں اوپو رینو 5 جی ورژن بھی پیش کیا جائے۔