Dawn News Television

اپ ڈیٹ 17 اپريل 2019 08:57am

پہلی نیشنل ویمن پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں انوکھا واقعہ

لاہور میں جاری پہلی نیشنل ویمن پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں 2 روز قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی قومی خاتون پاور لفٹر نیلم ریاض نے بھی مقابلوں میں حصہ لیا۔

نیلم ریاض کو کھیل سے محبت میدان میں کھینچ لائی اور مہندی والے ہاتھوں کے ساتھ چیمپئن شپ میں شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ مقابلوں میں میڈل جیت کر شوہر کو تحفہ دینا چاہتی ہیں۔

الحمرا کلچرل کمپلیکس میں جاری مقابلوں میں سنیحہ غفور نے 57 کلوگرام ویٹ کیٹگریز میں 4 قومی ریکارڈ قائم کیے جبکہ واپڈا کی صائمہ شہزاد نے 52 کلوگرام کیٹیگری میں 3 ریکارڈ اپنے نام کیے۔

Read Comments