☰
فیشن ویک کے اختتامی دن رنگ برنگی ملبوسات پیش
پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل (PFDC) کے تحت منعقد ہونے والے پاکستان سنسلک فیشن ویک (PSFW) کے اختتامی دن بھی متعدد برانڈز نے رنگ برنگے ملبوسات پیش کیے۔
تین روزہ فیشن ویک کا آغاز 12 اپریل کو ہوا تھا جس کا اختتام 14 اپریل کو ہوا اور آخری روز 8 فیشن ہاؤسز نے ملبوسات پیش کیں۔
آخری روز اگرچہ 8 فیشن ہاؤسز نے ملبوسات پیش کیں، تاہم فیشن ویک کے اختتامی دن پر زاہا اور خدیجہ شاہ کے چرچے رہے۔
مجموعی طور پر فیشن ویک کے تینوں دن فیشن برانڈز کی جانب سے پیش کی گئی ملبوسات کو سراہا گیا اور کچھ فیشن ڈیزائنرز کی ملبوسات نے تو شائقین کے دل جیت لیے۔