’ہیر مان جا‘ ٹوئسٹ سے بھرپور رومانوی کہانی
طویل انتظار کے بعد آخر کار آنے والی رومانوی کامیڈی مصالحہ فلم ’ہیر مان جا‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
حریم فاروق اور علی رحمٰن خان کی فلم کے جاری کیے گئے 2 منٹ دورانیے کے ٹیزر سے فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازا ہوتا ہے کہ فلم دیکھ کر شائقین خوب محظوظ ہوں گے۔
ٹیزر میں فلم کے تقریبا تمام مرکزی کرداروں کی جھلک دکھائی گئی اور ساتھ ہی فلم میں مختصر کردار ادا کرنے والے کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے۔
ٹیزر میں جہاں فلم کے دلچسپ مناظر کو دکھایا گیا ہے وہیں فلم کے مقبول گانوں کے بول بھی سنائے گئے ہیں۔
فلم میں زارا شیخ، حریم فاروق اور علی رحمٰن خان سمیت دیگر کرداروں کی جھلک کو دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’ہیر مان جا‘ علی رحمٰن اور حریم فاروق کی رومانوی کہانی
پروڈیوسر عمران رضا کاظمی اور عارف لاکھانی فلمز کی اس فلم کو جیو فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔فلم کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں۔
فلم کے حوالے سے ماضی میں حریم فاروق نے ڈان کو بتایا تھا کہ وہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔