’ہیر مان جا‘ ٹوئسٹ سے بھرپور رومانوی کہانی

فلم کو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
فلم کو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

طویل انتظار کے بعد آخر کار آنے والی رومانوی کامیڈی مصالحہ فلم ’ہیر مان جا‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

حریم فاروق اور علی رحمٰن خان کی فلم کے جاری کیے گئے 2 منٹ دورانیے کے ٹیزر سے فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازا ہوتا ہے کہ فلم دیکھ کر شائقین خوب محظوظ ہوں گے۔

ٹیزر میں فلم کے تقریبا تمام مرکزی کرداروں کی جھلک دکھائی گئی اور ساتھ ہی فلم میں مختصر کردار ادا کرنے والے کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

ٹیزر میں جہاں فلم کے دلچسپ مناظر کو دکھایا گیا ہے وہیں فلم کے مقبول گانوں کے بول بھی سنائے گئے ہیں۔

فلم میں زارا شیخ، حریم فاروق اور علی رحمٰن خان سمیت دیگر کرداروں کی جھلک کو دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہیر مان جا‘ علی رحمٰن اور حریم فاروق کی رومانوی کہانی

پروڈیوسر عمران رضا کاظمی اور عارف لاکھانی فلمز کی اس فلم کو جیو فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں۔

فلم کے حوالے سے ماضی میں حریم فاروق نے ڈان کو بتایا تھا کہ وہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

حریم فاروق اور علی رحمٰن خان پہلے بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
حریم فاروق اور علی رحمٰن خان پہلے بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

ان کا کہنا تھا کہ ان کے کردار کا نام ’ہیر‘ ہوگا جو ٹیکسٹائل ڈیزائنر ہوتی ہیں۔

ان کے مطابق ان کا کردار رومانوی ہوگا۔

فلم کے حوالے سے علی رحمٰن خان نے بتایا تھا کہ وہ فلم میں کبیر نامی لڑکے کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے جسے خود پر بہت یقین ہوتا ہے اور وہ ہر اس چیز کو حاصل کرنا چاہتا ہے جو اسے پسند آ جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: ہیر مان جا میں ڈانس نمبر سے زارا شیخ کی واپسی

فلم کے حوالے سے زارا شیخ نے بھی ڈان کو بتایا تھا کہ وہ اگرچہ فلم میں مرکزی کردار ادا نہیں کریں گی، تاہم ان کا کردار بھی فلم کے لیے اہم ہے۔

ساتھ ہی وہ فلم میں ڈانس نمبر کرتی دکھائی دیں گی۔

’ہیر مان جا‘ کو رواں برس عیدالاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں