Dawn News Television

اپ ڈیٹ 13 مئ 2019 11:02am

بینائی سے محروم لڑکی نے نعت خوانی کو اپنا شوق بنا لیا

کہتے ہیں اگر انسان میں کچھ کرنے کی لگن ہو تو وہ کچھ بھی کرسکتا ہے، ایسی ہی ایک مثال قائم کی ہے لاہور کی 16 سالہ اسماء نے جس نے بینیائی سے محرومی کے باوجود نعت خوانی کو اپنا شوق بنا لیا۔

اسماء زاہد نعت خوانی میں پاکستان کا نام عالمی سطح پرروشن کرنے کے لیے بھی پرعزم ہیں۔

باصلاحیت لڑکی انٹرمیڈیٹ کی طالبہ ہونے کے ساتھ ساتھ پڑھائی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔

اسماء کی اپنی بہن سے خوب دوستی ہے، جبکہ والد اور والدہ کی بھی پیاری ہے۔

Read Comments