Dawn News Television

اپ ڈیٹ 25 اپريل 2022 01:24pm

ڈھاکا چکن: کم وقت میں افطار کے لیے باآسانی تیار ہونے والی ڈش

رمضان میں افطار کے دوران اگر چکن کی کوئی نئی ڈش گھر والوں کے سامنے پیش کرنا چاہتی ہیں تو ڈھاکا چکن کا آپشن سب سے بہتر ہوگا۔

اس ڈش کو بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی بےحد شوق سے کھاتے ہیں اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ افطار سے پہلے کم وقت میں جلدی اور باآسانی تیار ہوسکتی ہے۔

بڑے بڑے ریسٹورنٹس میں تو سب نے ہی ڈھاکا چکن کھائی ہوگی لیکن اب اس لذیذ پکوان کو گھر میں بنانا بھی اب نہایت آسان ہے۔

اور چکن کھانے کے شوقین افراد اس ترکیب کو ضرور پسند کریں گے۔

نہایت کم وقت میں تیار ہوجانے والی یہ مزیدار ڈش افطار پارٹی میں بھی بنائی جاسکتی ہے۔

ڈھاکا چکن کی مزیدار ترکیب

اجزا:

انڈے 2

لیمو کا رس 2 سے 3 چائے کے چمچ

لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ

کارن فلور ایک کپ

تل ¼ کپ

چکن پاؤڈرایک چائے کا چمچ

کٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

نمک حسب ذائقہ

چکن اسٹرپس ½ کلو

تیل تلنے کے لیے

چاٹ مصالح حسب ذائقہ

ترکیب:

ایک پیالے میں انڈے، لیمو کا رس اور لہسن پیسٹ ڈال کر مکس کریں۔

اس کے بعد اس میں کارن فلور، تل، کٹی لال مرچ، چکن پاؤڈر اور نمک شامل کریں اور مکس کریں۔

چکن اسٹرپس کو اس مواد میں ڈالیں اور 20 منٹ کے لیے میرینیٹ کریں۔

کڑاھی میں تیل گرم کریں اور سنہری ہونے تک چکن اسٹرپس کو تلیں۔

بعد میں اوپر سے چاٹ مصالحہ ڈال کر افطاری کے دوران گھر والوں کے سامنے پیش کریں۔

Read Comments