Dawn News Television

شائع 21 مئ 2019 10:49pm

ٹک ٹاک کی ملکیت رکھنے والی کمپنی اب میسجنگ ایپ مارکیٹ کا حصہ

ٹک ٹاک وہ ایپ ہے جو اس وقت دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بہت زیادہ مقبول ہے اور اب اس کی پیرنٹ کمپنی بائیٹ ڈانس نے اپنی مقبولیت کو مزید آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بائیٹ ڈانس نے ایک نئی میسجنگ اپلیکشن فلپ چیٹ متعارف کرائی ہے۔

یہ میسنجر ایپ صارفین میں ایسے گروپ چیٹ میں حصہ بننے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جس میں مشترکہ دلچسپیاں رکھنے والے دیگر افراد شامل ہوں۔

بائیٹ ڈانس اس سے پہلے بھی میسجنگ ایپس کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہے اور رواں سال ایک ویڈیو چیٹ ایپ ڈیو شان متعارف کرائی تھی۔

مگر ٹک ٹاک جیسی مقبولیت حاصل کرنے میں ناکام رہی جو مسلسل 5 ویں سہ ماہی کے دوران ایپ اسٹور میں سب سے زیادہ ڈاﺅن لوڈ ہونے والی اپلیکشن رہی۔

فوٹو بشکریہ بائیٹ ڈانس

فلپ چیٹ اس وقت چین میں کام کررہی ہے اور وہاں وی چیٹ کا مقابلہ کررہی ہے جس کو اس وقت چین میں غلبہ حاصل ہے مگر یہ بہت دنیا بھر میں متعارف کرائی جائے گی جو فیس بک کے لیے فکرمندی کی علامت ہوگی۔

کیونکہ ٹک ٹاک کی بین الاقوامی سطح پر مقبولیت بیشتر افراد کے لیے حیران کن ثابت ہوئی اور فلپ چیٹ کو اس کا ضرور فائدہ ہوگا اور یہ فیس بک کی میسجنگ ایپس کو ٹکر دے سکے گی۔

Read Comments