Dawn News Television

شائع 24 مئ 2019 09:24am

رکشہ ڈرائیور نے گرمی کا بہترین توڑ نکال لیا

بہاولپور کے رکشہ ڈرائیور نے اپنے آٹو رکشے میں سولر انرجی سے چلنے والا ائرکولر نصب کردیا۔

رکشے میں ائر کولر کے نصب ہونے سے سفر کرنے والے مسافر بھی ٹھنڈی ہوا کا مزا لےکر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

رکشہ ڈرائیور محمد امین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی نے ایسا کچھ کرنے پر مجبور کردیا جس کی وجہ سے اس نے 50 ہزار روپے خرچ کرکے سولر انرجی پلیٹ اور ائرکولر رکشہ میں نصب کیا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ ائر کولر رکشے میں کسی قسم کا کوئی زائد کرایہ وصول نہیں کیا جاتا اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا میں سفر کرنے کا مزا بھی بہت آتا ہے۔

Read Comments