Dawn News Television

اپ ڈیٹ 29 مئ 2019 08:18pm

یوفون سپر کارڈز کی قیمتوں میں اضافہ

یوفون کا سپرکارڈ صارفین میں کافی مقبول ہے مگر کمپنی نے اس کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

ہفتہ وار سے ایک ماہ کے مختلف کارڈز کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یعنی اب ماہانہ سپرکارڈ کی قیمت 520 روپے سے بڑھ کر 550 روپے کردی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ یوفون

پندرہ روزہ منی سپر کارڈ کی قیمت کو 300 روپے سے بڑھا کر 330 روپے کردیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ یوفون

ہفتہ وار انٹرنیٹ پیکج سپر منٹس کی قیمت بھی 30 روپے اضافے سے سو روپے سے بڑھ کر 130 روپے ہوگئی ہے۔

تاہم کمپنی نے سپرکارڈ پلس کی قیمت کو برقرار رکھا ہے جو کہ 599 روپے ہے جبکہ اس کے ساتھ انٹرنیٹ ایم بی کو بڑھا کر 2 ہزار ایم بیز کردیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ یوفون

اسی طرح 2 دن کے سپر ریچارج آفر کی قیمت 50 روپے ہے۔

خیال رہے کہ یہ کارڈ صارفین میں بہت مقبول ہیں اور انہیں کمپنی کی ایپ مائی یوفون سے بھی خریدا جاسکتا ہے یا کمپنی کی ویب سائٹ سے بھی سبسکرائب کیا جاسکتا ہے۔

اس کمپنی کے سپرکارڈز کی مقبولیت کے بعد ہی دیگر موبائل آپریٹرز کمپنیوں نے بھی اسی طرح کے پیکجز اپنے سروس کے صارفین کے لیے بھی متعارف کرائے۔

Read Comments