☰
8 کے ریزولوشن والا ٹی وی جس کی قیمت 61 لاکھ روپے
ایل جی نے اپنا پہلا 8 کے او ایل ای ڈی ٹیلی ویژن فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایل جی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ٹی وی رواں ہفتے پری آرڈر میں جنوبی کوریا میں پیش کیا جارہا ہے اور 2019 کی تیسری سہ ماہی کے دوران دیگر ممالک میں دستیاب ہوگا۔
88 انچ کے اس ٹیلیویژن کو ماڈل 88Z9 کا نام دیا گیا ہے، کی قیمت 5 کروڑ جنوبی کورین وون یا 42 ہزار امریکی ڈالرز (61 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔