لائف اسٹائل

عید پر معروف سلیبرٹیز کے خوبصورت انداز

عید پر ہر ایک ہی بہترین لباس کا انتخاب کرتا ہے مگر فنکاروں کے انداز سب کو ہی پسند آتے ہیں۔

عید کی خوشیاں ہر ایک ہی مناتا ہے مگر یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ تہوار درحقیقت بچوں اور خواتین کا ہوتا ہے۔

بچوں کے لیے عیدی جبکہ خواتین کے ملبوسات سمیت سجنے سنورنے کے انداز، عید کو ان کے لیے خاص بناتے ہیں۔

مگر عید کی خوشیوں کے حوالے سے لگتا ہے کہ ایک معمول پر عمل ہوتا ہے جیسے شیر خورمہ، مٹھائی اور عیدی وغیرہ۔

یہی وجہ ہے کہ ملبوسات یا فیشن کے انداز اس معمول کو بدل دیتے ہیں اور لوگ بھی سراہتے ہیں۔

اس عید پر وہ 13 انداز دیکھیں جو ہوسکتا ہے کہ آپ کو بھی پسند آئیں۔

ایمان سلیمان کی ساڑھی

عید پر بہت کم خواتین ساڑھی پہننے کو ترجیح دیتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایمان سلیمان کا انتخاب کافی منفرد ثابت ہوتا ہے، جس کے ساتھ مطابقت رکھنے والی سفید چوڑیاں بھی اچھا رہا۔

اقرا عزیز کا کڑھائی والا جوڑا

پاکستان کے قومی لباس شلوار قمیض کو پسند کرنے والی اقرا عزیز کی رنگارنگ قمیض پر خوبصورت کڑھائی دیکھی جاسکتی ہے جبکہ سفید شلوار کے ساتھ یہ لباس تہوار کے موزوں ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ بھی محسوس ہوتا ہے۔

زارا نور عباس کی گوٹا لگی قمیض

اداکارہ نے پرنٹڈ شکوار اور سادہ قمیض پر گوٹا کناری کا خوبصور کام کروایا جو کہ روایتی لباس کا جدید ورژن محسوس ہوتا ہے۔

رابعہ بٹ کا سرخ لباس

سرخ لباس اکثر خواتین کی پسند ہوتا ہے کیونکہ یہ خوبصورتی کو بڑھا دیتا ہے مگر ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ کوئی عید پر شوخ سرخ رنگ کا انتخاب کرے وہ بھی اتنی گرمی میں، مگر رابعہ بٹ نے ایسا کیا۔

زارا پیر زادہ

اس ماڈل کا لباس بھی عید کے لحاظ سے بہت خوبصورت ہے۔

ہانیہ عامر

معروف اداکارہ نے عید پر گولڈن رنگ کے اس لباس کو پسند کیا۔

ماورا حسین

امریکا میں موجود ماورا حسین نے عید کے لیے روایتی پاکستانی لباس کا انتخاب کیا۔

نیلم منیر

اداکارہ نے آف وائٹ کام والے جوڑے کا انتخاب کیا۔

ایمن خان

عید کے لیے اداکارہ نے اس لباس کو پسند کیا۔

ثنا جاوید

عید الفطر کے موقع پر اداکارہ نے سبز رنگ کے لباس کو چنا جو واقعی بہت خوبصورت ہے۔

مایا علی

معروف اداکارہ نے عید کے لیے سرخ رنگ کے اس خوبصورت لباس کا انتخاب کیا۔

حریم فاروق

حریم فاروق نے انسٹاگرام پر اپنے عید کے لباس کو شیئر کیا۔

صبا قمر

اداکارہ کی پسند کس حد تک اچھی ہے، اس کا فیصلہ آپ خود کریں۔