شوبز ستاروں کا مداحوں کو عید مبارک کا پیغام

شائع June 5, 2019
ستاروں نے سوشل میڈیا پر عید کی تصاویر بھی شیئر کی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ستاروں نے سوشل میڈیا پر عید کی تصاویر بھی شیئر کی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

عید الفطر کی تیاریاں کئی دنوں سے جوش و خروش سے جاری تھیں، اور آج پورے پاکستان میں عید منائی جارہی ہے۔

اس دوران لوگ ایک دوسرے کو مبارک باد دینے میں بھی پیچھے نہیں ہیں۔

اور اس ہی حوالے سے ہمارے پسندیدہ ستارے بھی اپنے مداحوں کو عید کی مبارک باد دینا نہیں بھولے۔

انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے پرستاروں کو عید کی مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ پیار بھرے پیغامات بھی دیے:

اداکار عفان وحید نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ مداحوں کو عید کی مبارکباد دی جبکہ یہ بھی بتایا کہ انہیں عید کے ملبوسات میں تصاویر کے لیے پوز کرنا خاصہ ناپسند ہے۔

View this post on Instagram

Eid Mubarak. 😊😊 hate posing in eid clothes..

A post shared by Affan Waheed (@affanwaheedofficial) on

ہانیہ عامر نے بھی اپنی ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ عید کی مبارکباد دی۔

View this post on Instagram

Chand raat Mubarak 🌙

A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on

ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر مداحوں کو عید مبارک کہا۔

ماورا حسین نے عید مبارک کہنے کے ساتھ شیر خورمہ کھانے کی خواہش کا بھی اظہار کردیا۔

اداکارہ عروہ نے بھی عید کے موقع پر اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی۔

گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بھی مداحوں کو مبارکباد دی جبکہ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

فیصل قریشی نے بھی مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

View this post on Instagram

EID MUBARAK

A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025