2 سال میں 152 کلو وزن کم کرنے والی خاتون
اس کے لیے اس خاتون نے بس اپنی غذا اور ورزش کے معمولات میں معمولی تبدیلیاں کی جو کہ انتہائی موثر ثابت ہوئیں۔
جسمانی وزن میں اضافہ اکثر افراد کو پریشان کردیتا ہے اور اکثر اس سے نجات کے لیے ان کے پاس مختلف وجوہات ہوتی ہیں، جیسے صحت کے مسائل یا رشتے ٹوٹنے کا ڈر۔
مگر ایک خاتون نے اپنی ملازمت کے لیے خود کو بدل کر دکھایا۔
2016 میں بریٹینی مے کا وزن 234 کلوگرام ہوچکا تھا اور ان کے لیے زراعت پڑھانے کا کام مشکل ترین ہوگیا تھا کیونکہ وہ طالبعلموں کو باہر لے جانے سے قاصر ہوگئی تھیں۔