☰
گلیکسی نوٹ 10 اگست میں متعارف کرائے جانے کا امکان
اگر تو آپ سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی نوٹ 10 کے منتظر ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس کی ممکنہ تاریخ رونمائی سامنے آگئی ہے۔
ویب سائٹ سی نیٹ نے ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سام سنگ اپنا نیا فلیگ شپ فون 7 اگست کو نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے گی۔
اس سال سام سنگ کی جانب سے گلیکسی نوٹ سیریز کے بیک وقت 2 مختلف فون متعارف کرائے جائیں گے جن کے ڈسپلے سائز مختلف ہوں گے جبکہ ایک 5 جی سپورٹ کے ساتھ ہوسکتا ہے، دونوں فونز میں ہیڈفون جیک نہیں ہوگا۔