وائی فائی یا موبائل کنکشن کے بغیر کال کرنے میں مددگار ایپ
یہ ایپ صارفین کو بغیر موبائل فون کنکشن، ڈیٹا، وائی فائی یا انٹرنیٹ کے کال کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے ۔
اسمارٹ فونز تو سب سے استعمال کرتے ہیں اور میسجنگ اپلیکشنز کے ذریعے دیگر افراد سے رابطے میں رہتے ہیں، مگر کئی بار ایسا ہوتا ہے جب کسی وجہ سے وائی فائی یا موبائل کنکشن تک رسائی ناممکن ہوجاتی ہے، ایسے حالات کے لیے ایک ایپ حل بن کر سامنے آئی ہے۔
میش ٹاک نامی یہ ایپ صارفین کو کالز، تحریری پیغامات، تصاویر یا ویڈیوز وغیرہ بغیر موبائل فون کنکشن، ڈیٹا، وائی فائی یا انٹرنیٹ کے بھیجنے اور موصول کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے ۔
جی ہاں واقعی موبائل فون بنانے والی کمپنی اوپو نے اس نئی کمیونیکشن ٹیکنالوجی کو اس ایپ میں متعارف کرایا ہے جو لوگوں کو سیلولر نیٹ ورکس، وائی فائی یا بلیوٹوتھ کے بغیر لوگوں کو چیٹ یا کال کی سہولت فراہم کرے گی۔