سام سنگ گلیکسی نوٹ 10 کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی
سام سنگ نے اپنے نئے فلیگ شپ فون کو متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان ایک تصویری دعوت نامے مین کیا۔
سام سنگ نے اپنا فلیگ شپ فون 7 اگست کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ایک رپورٹ میں یہ بات پہلے ہی سامنے آگئی تھی کہ سام سنگ کی جانب سے گلیکسی نوٹ 10 کو 7 اگست کو نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیا جائے گا اور اب سام سنگ نے اس کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔
سام سنگ نے یہ تو نہیں کہا کہ سات اگست کو نیا گلیکسی نوٹ فون پیش کیا جائے گا، مگر دعوت نامے کے لیے جو تصویر استعمال کی ہے وہ اسی ڈیوائس کی جانب اشارہ کرتا ہے۔