Dawn News Television

شائع 05 جولائ 2019 10:31pm

ورلڈ کپ: وہاب ریاض نے عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے ورلڈ کپ میں زیادہ وکٹیں لینے کا سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا اور پاکستان کی جانب سے عالمی کپ میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے۔

ورلڈ کپ 2019 میں لارڈز میں رہے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جا رہے میچ میں وہاب ریاض نے تجربہ کار مشفیق الرحیم کی اہم وکٹ حاصل کر کے ورلڈ کپ میں 35ویں وکٹ حاصل کر لی اور سابق کپتان عمران خان کا 34وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

عمران خان نے ورلڈ کپ کے 28 میچوں میں 34 وکٹیں حاصل کی تھیں اور وہ پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ میں زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود تھے تاہم اب یہ اعزاز 35 وکٹیں لینے والے وہاب ریاض نے حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ وسیم اکرم کے پاس ہے جنہوں نے عالمی کپ میں 55 وکٹیں حاصل کیں۔

Read Comments