Dawn News Television

شائع 15 جولائ 2019 07:40pm

کیا جوفرا آرچر نے کئی سال پہلے ورلڈکپ فائنل کی پیشگوئی کردی تھی؟

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے سنسنی خیز فائنل کا اختتام سپر اوور ٹائی ہونے پر ہوا اور انگلینڈ نے زیادہ باﺅنڈریز (26 جبکہ نیوزی لینڈ کی 17 تھیں) لگانے پر پہلی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز کرلیا۔

ویسے کسی نے اس طرح کے نتیجے کا سوچا بھی نہیں تھا بلکہ خیال بھی نہیں کیا تھا کہ ورلڈکپ فائنل سپر اوور میں جائے گا اور نیوزی لینڈ کو دل توڑ دینے والی ناکامی کا سامنا ہوگا، مگر ایسا لگتا ہے کہ انگلینڈ کے باﺅلر جوفرا آرچر کئی برس پہلے سے یہ سب جانتے تھے۔

بی بی سی اسپورٹس کی ایک رپورٹ کے مطابق چند ماہ پہلے تک جوفرا آرچر کی ٹیم میں شمولیت کا امکان بھی نہیں تھا مگر اتوار کو 24 سالہ باﺅلر نے انگلینڈ کے لیے لارڈز میں کھیلے جانے والے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف سپر اوور کیا۔

حیران کن طور پر انہوں نے فرانس کے معروف پیش گوئی کرنے والے مچل نوسٹر ڈومس کے انداز میں میچ کے اختتام کی پیشگوئی کررکھی تھی۔

باﺅلر کے پرانے ٹوئیٹس انگلینڈ کی کامیابی کے بعد انٹرنیٹ پر ابھر کر سامنے آئے اور حیران کن حد تک میچ کے نتیجے میں اور ٹوئیٹس میں کافی مماثلت پائی گئی۔

جنوری 2014 کے ٹوئیٹ میں اس وقت 18 سال کی عمر میں جوفرا آرچر جانتے تھے کہ وہ انگلش ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

اسکرین شاٹ

اسکرین شاٹ

وہ یہ بھی جانتے تھے کہ ایک دن انگلینڈ کو لارڈرز میں سنسنی خیز اور ڈرامائی میچ کا سامنا بھی ہوگا۔

اسکرین شاٹ

ایک سال بعد یعنی 2015 میں جوفرا آرچر نے سپر اوور کی پیشگوئی کی۔

اسکرین شاٹ

اسکرین شاٹ

اور 2019 کے ورلڈکپ کا اختتام اس پر ہوا، یہاں تک کہ کرکٹ ورلڈکپ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر بھی آرچر کی اس ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کیا گیا۔

اسی طرح 2013 کے ایک ٹوئیٹ میں جوفرا آرچر نے ایسا لگتا ہے کہ یہ پیشگوئی کردی تھی کہ فائنل میں کتنا اسکور اوور میں درکار ہوگا۔

اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ انگلینڈ نے سپراوور میں پہلے کھیلتے ہوئے 15 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو 16 رنز کا ہدف دیا۔

Read Comments