Dawn News Television

اپ ڈیٹ 24 جولائ 2019 12:25pm

محنت کش خاتون کی بیٹی نے والدہ کا سر فخر سے بلند کردیا

کہتے ہیں اگر انسان میں کچھ کرنے کا جذبہ ہو تو ہر مشکل بھی آسان ہوجاتی ہے، سائرہ حیات نے اسی بات کو سچ کر دیکھایا۔

لاہور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ نتائج کیا تو درجہ چہارم کی ملازمہ کی بیٹی نے میٹرک کے امتحانات میں پورے بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

بیٹی کی قابلیت سامنے آنے پر سائرہ کی والدہ سب دکھ بھول گئیں جنہوں نے اسکول میں کام کاج کرکے اپنی بیٹی کو اس مقام تک پہنچایا۔

ویڈیو دیکھیں: فیڈرل بورڈ میٹرک کے نتائج میں لڑکیوں نے میدان مار لیا

مشکلات کے باوجود تعلیمی اخراجات پورے کرنے والی ماں نے اپنی کمزور آنکھوں میں بیٹی کے سنہرے مستقبل کے خواب بھی سجا لیے۔

سائرہ مستقبل میں ڈاکٹر بننے کی خواہشمند ہیں، جبکہ والدہ نےگورنمنٹ سے اپیل ہے کہ وہ کچھ مدد کرے۔تاکہ ان کی بیٹی کا خواب پورا ہوسکے۔

باصلاحیت طالبہ بھی اپنی ماں کا سپنا پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے جن کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کریں گی۔

Read Comments