Dawn News Television

اپ ڈیٹ 19 جولائ 2019 04:45pm

والد کی رہائی کیلئے مریم نواز کا لباس کے ذریعے احتجاج

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنے خلاف مقدمے کی سماعت کے موقع پر عدالت میں پیشی کے لیے پہنچیں جہاں ان کے احتجاج کا انوکھا انداز سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

احتساب عدالت میں پیشی کے لیے جب مریم نواز عدالت پہنچیں تو انہوں نے سیاہ رنگ کی قمیض زیب تن کی ہوئی تھی جس پر سفید رنگ سے 'بے گناہ نواز شریف کو رہا کرو' لکھا ہوا تھا جبکہ ان کی قمیض پر نواز شریف کی تصویر بھی بنی ہوئی تھی۔

مریم نواز کے اس انوکھے احتجاج کو سوشل میڈیا پر خوب توجہ بھی ملی، کسی نے ان کے اس انداز کو سراہا تو کسی نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

مزید پڑھیں: احتساب عدالت نے مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست خارج کردی

انہوں نے مریم نواز کو بہادری کی مثال قرار دیا۔

جبکہ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کونسا احتجاج ہے جو پورے فیشن کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مریم نواز کی اس قمیض کو ڈیزائن کس نے کیا؟

یہ بھی پڑھیں: حکومت کو 5 سال دینے کے لیے تیار ہوں، مریم نواز

مریم نواز کا یہ لباس رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ڈیزائن کیا جنہوں نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں اس بات کا انکشاف بھی کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حنا پرویز بٹ اس سے قبل بھی ایسے کئی ملبوسات تیار کرچکی ہیں۔

گزشتہ سال انہوں نے صدارتی انتخاب کے روز کے لیے خاص کپڑے تیار کروائے تھے۔

انہوں نے ایک ایسا کرتا زیب تن کیا جس پر نواز شریف، مریم نواز اور شیر کی تصاویر آویزاں تھیں، اس قمیض کو پہن کر انہوں نے اپنے قائد سے محبت کا انوکھا انداز اپنایا تھا۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے حوالے سے دائر درخواست میں مریم نواز کو آج طلب کیا تھا۔

Read Comments